ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار اور دیگر عملہ کے لیے ایک معروف سماجی خدمت گار نے اپنا ہوٹل وقف کر دیا ہے۔
آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری اور معروف سماجی خدمت گار ایم اے خالد نے بتایا کہ 'ممبئی شہر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اہلکار، پانی، بجلی، فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکار اور دیگر افراد دن رات کام کر رہے ہیں جس کے مدنظر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اے کے انٹرنیشنل ہوٹل میں ان کی رہائش کا مفت انتظام کیا گیا ہے۔'