اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: 3 کروڑ 90 لاکھ کی کوکین ضبط، ایک نائیجریائی گرفتار

ممبئی اینٹی نارکوٹکس سیل نے ممبئی شہر میں دو مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات ضبط کیا ہے۔ دو منشیات فروش اور ایک نائیجریائی شہری کو 3 کروڑ روپئے کی منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Mumbai: Cocaine worth Rs 39 million seized, a Nigerian arrested
ممبئی: 3 کروڑ 90 لاکھ کی کوکین ضبط، ایک نائیجریائی گرفتار

By

Published : Aug 27, 2021, 7:34 PM IST

ممبئی: ممبئی کے گوریگاؤں ڈنڈوشی علاقہ میں اے این سی کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں ملزم اشرف اصغر سید منشیات فروشی کے لئے آنے والا ہے۔ انہوں نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے دس لاکھ سے زائد کے منشیات ضبط کیے۔ اسی ملزم نے پولیس تفتیش میں بتایا کہ 810 گرام چرس جس کی مالیت 16 لاکھ سے زائد ہے، بہار بھیجی جانے والی ہے۔ اس پر پولیس نے اشرف سید ایس آر اے سوسائٹی ملاڈ کے ساکن اور محمد عرفان کمال الدین شیخ 22 سالہ دھاراوی بس ڈپو کو بھی گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمین کے قبضے سے کل 26 لاکھ 28 ہزار روپئے کی منشیات (چرس) ضبط کی گئی ہے۔

ویڈیو

اسی طرح ممبئی اینٹی نارکوٹکس سیل نے مغربی مضافات میں اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ایک نائیجرائی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک کلو 300 گرام کوکین جس کی کل مالیت 3 کروڑ روپئے ہے، ضبط کی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے بتایا کہ اے این سی کو اطلاع ملی تھی کہ کھار مغرب میں منشیات کوکین فروخت کر نے کیلئے ایک غیر ملکی شہری آنے والا ہے، اس پر نظر رکھی گئی، تو یہاں ایک مشتبہ شخص پایا گیا۔ جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے سیاہ رنگ کے بیگ سے ایک کلو 300 گرام کوکین ضبط کی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے نائیجریائی شہری کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

نائیجریائی ملزم کے خلاف ممبئی اور مضافات میں بڑے پیمانے پر ڈرگز اسمگلنگ کا بھی الزام ہے اور یہ ایک بین الاقوامی گینگ کا حصہ بھی ہے۔ اس میں مزید کتنے لوگ شریک اور کتنے نائیجریائی شہری ممبئی میں منشیات اور ڈرگس فروخت کر رہے ہیں، اس کی جانچ بھی ابھی باقی ہے۔

3 کروڑ 90 لاکھ کی کوکین ضبط

پولیس نے نائیجریائی شہری انوسینٹ لارنس داد 33 سالہ واشی نئی ممبئی کے ساکن کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے کل مال کوکین 3 کروڑ 90 لاکھ روپئے برآمد کر لی گئی ہے۔ یہ کوکین تفریح کیلئے استعمال کی جاتی ہے اور کوکین زیادہ طاقت کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس لئے اعلی معیار کی یہ کوکین کی فراہمی کی مکمل جانچ کی جارہی ہے کہ کوکین کہاں سے آتی ہے اور اس کے اسمگلر ممبئی میں کہاں کہاں روپوش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details