برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق پیر کے روز دھاراوی میں کووڈ 19 کے 42 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد دھاراوی میں کل مریضوں کی تعداد 632 ہوگئی ہے جبکہ 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ممبئی: دھاراوی میں کووڈ 19 کے 42 نئے کیسز - دھاراوی
ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقے دھاراوی میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔
covid 19
مرکزی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک 12974 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 2115 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 548 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 42836 ہوگئی ہے۔