سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص کو 21 اپریل کو گوریگاؤں کے مضافاتی علاقے بانگور نگر میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک بند دکان توڑ کر سگریٹ کے پیکٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔
ممبئی: جج سمیت 22 افراد قرنطینہ میں - جج
چوری کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی کووڈ 19 رپورٹ مثبت آنے کے سبب تقریباً 22 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں ایک جج، عدالتی ملازمین اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
mumbai
بعد ازاں پولیس کو یہ بھی پتہ چلا کہ اس کو پہلے بھی دیگر جرائم کے سبب ممبئی سے تڑی پار (جلاوطن) کر دیا گیا تھا۔
اگلی صبح اسے ایک مقا می عدالت کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات دیے جس پر ملزم کو پولیس وین کے ذریعے تھانہ سینٹرل جیل لے جایا گیا تھا لیکن چونکہ تھانہ جیل میں جگہ نہیں تھی اس لیے اسے رائے آباد کی تلوجہ سینٹرل جیل لے جایا گیا۔