اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم - میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن

کورونا کے خلاف عوامی تحفظ کے لیے کووڈ سینٹر و ریمڈیسویر انجیکشن کی فراہمی کے لیے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اینڈ چیئرمین رضوان بیٹری والا نے ایڈیشنل کلکٹر اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیا۔

maxstep foundation meeting with collector and parant officer
مالیگاؤں: میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کا ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم

By

Published : Apr 15, 2021, 10:03 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی معروف این جی او میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اینڈ چیئرمین رضوان بیٹری والا نے کورونا کے خلاف عوامی تحفظ کے لیے کووڈ سینٹر و ریمڈیسویر انجیکشن کی فراہمی کے لیے اپنی کوشش تیز کردی ہے۔

سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے کہا کہ مہاراشٹر سے کووڈ کے مریضوں کو مالیگاؤں شہر میں علاج کی نسبت سے داخل کرایا جارہا ہے جبکہ دواخانوں میں بیڈ کی کمی اور ریمڈی سیویر انجکشن کی فراہمی کے لیے فاؤنڈیشن نے ایڈیشنل کلکٹر، پرانت اور تحصیلدار کو میمورنڈم دیا اور کہا کے شہر کے قلب میں جلد از جلد کووڈ سینٹر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو نئے کووڈ سینٹر میں داخل کیا جا سکے۔



میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چئیرمین رضوان بیٹری والا نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نئے کووڈ سینٹر کے زیر نگراں میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ہوں گے، اس کے بعد اور بھی کئی اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے رضوان بیٹری والا نے ریمڈی سیویر انجکشن کی جلد از جلد فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



واضح رہے کہ ایڈیشنل کلکٹر پرانت اور تحصیلدار نے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے تمام مطالبات کو تسلیم‌ کرنے کا یقین دلایا اور اخیر میں کلکٹر نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی شہر کے قلب میں نیا کووڈ سینٹر قائم کیا جائے گا اور ریمڈی سیویر انجیکشن کی فراہمی کی جائے گی۔



اس کے بعد این جی او کے تعلق سے کلکٹر نے کہا کہ اب سے جتنی بھی سرکاری اسکیمیں سرکار کی جانب سے ہمیں موصول ہوگی فوراً میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے ذریعے عوام پر خرچ کیا‌ جائے گا، اس موقع پر رضوان بیٹری والا، ایڈوکیٹ خلیل احمد، ایڈوکیٹ و انجینئر عثمانی عبدالماجد، ڈاکٹر اشتیاق سر، سافٹ ویئر انجنیئر مدثر نذر موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details