ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حد میں واقع روشن آباد کے علاقے میں معمولی تنازعہ کے سبب ایک نوجوان نے فائرنگ کردی۔ لیکن گولی چلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن نے امتعلقہ دفاعات کے تحت شیخ انور، سمندری شیخ ملی اور شدیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس معاملے میں محمد عامر محمد صدیق (25) سالہ ساکن روشن آباد نے اپنی شکایت درج کرائی اور بتایا کہ معمولی تنازعہ کے سبب ان چاروں نے مذکورہ حرکت کی ہے۔ اس واقعہ کی رپورٹ شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی کو ملتے ہی موصوف نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔