مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹھواں مالیگاؤں پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کُل بیس ٹیمیں شامل ہوں گی۔ جس میں ہرٹیم میں چاربیرون شہر اور سات مقامی نمایاں کھلاڑیون کا نیلامی کے ذریعے انتخاب عمل میں آیا۔
بقیہ سات کھلاڑی مقامی ٹیمیوں میں رہے گے۔ یہ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے 'عزیز کلو اسٹیڈیم' میں کھیلا جائے گا۔مالیگاؤں پریمیئر لیگ نیلامی کے موقع پر مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امین انصاری، سیکریٹری وائی سی خان، الحاج یوسف الیاس، فاروق شیخ نواب بیکری، حامد احمد اور دیگر سنئیر کھلاڑی بطور مہمانان خصوصی موجود رہے۔
نیلامی کے وقت پروجیکٹر پر کھلاڑیوں کی تصویر اور معلومات فراہم کی گئی اور بعد ازاں بولی لگا کر کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔