اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: کیا کارپوریشن اور کمیشن کے صدور کی تقرری رد ہوگی؟

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مختلف پروجیکٹز پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب دیویندر فڑنویس حکومت کے ذریعے الگ الگ کارپوریشن اور کمیشن پر کی گئی تقرریوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح کی خبر ہے۔

مہاراشٹر: کیا کارپوریشن اور کمیشن کے صدور کی تقرری رد ہوگی؟
مہاراشٹر: کیا کارپوریشن اور کمیشن کے صدور کی تقرری رد ہوگی؟

By

Published : Dec 11, 2019, 11:43 PM IST

سرمائی اجلاس کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی کارپوریشن اور کمیشن پر بھی شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی کے کارکنان کی تقرری کی جائے گی۔

دیویندر فڑنویس حکومت میں کارکنان کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے کئی اہم کارپوریشن اور کمیشن کے صدر کے عہدے پر تقرری کی گئی۔

پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی اور شیوسینا کے کارکنان کی الگ الگ کارپوریشن اور کمیشن میں صدر کے طور پر تقرری کی گئی۔

مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اب ان تقرریوں کو رد کرنے کا عمل شروع ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے رہنماؤں کی میٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details