مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز - کورونا مریضوں کی تعداد
ملک کی تین ریاستوں - مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ - میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔
مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں کورونا کے سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز
By
Published : Oct 10, 2020, 2:52 PM IST
مہاراشٹرا جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے ، میں 242438 فعال کیسز ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 117162 اور کیرالہ میں 90664 فعال کیسز ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں48661 ، تمل ناڈو میں 44437 اور اتر پردیش میں 42552 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 73،272 نئے کیسز سامنے آنے جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 69،79،424 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 5،906،069 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔