مہاراشٹر میں کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو ماہ میں 36 ہزار 554 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں فی الوقت موت کی شرح 1.6 فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 100 مریضوں میں سے دو کی موت ہو رہی ہے۔
کورونا اموات میں اضافہ سے مہاراشٹرا حکومت کو تشویش - مہاراشٹر میں کورونا سے ہونے والی اموات
مہاراشٹر میں کرونا کے سبب ہونے والی اموات نے ادھو سرکار کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ریاست میں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ 10 دنوں میں ایک ہزار اموات درج کی گئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 690 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں 25 مئی تک مرنے والوں کی کل تعداد 53 795 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 136 نئے کیسز درج کئے گئے۔ وہیں دوسری جانب خوشی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 36؍ہزار176 افراد نے کرونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک 56.26 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3.14 لاکھ مریضوں کا مختلف دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے۔