حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق انتہائی اہم چیزوں کی دکان نہ ہونے پر ایسی پانچ دکانوں کو ایک لائن میں کھولنے کی اجازت ہوگی حالانکہ ضروری چیزوں کی دکانوں کے کھولنے پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
مہاراشٹر: شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ - مہاراشٹر
مہاراشٹر حکومت نے گرین، اورینج اور ریڈ زون میں عام چیزوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ شراب کی دکان کو بھی کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ کنٹینمینٹ زون میں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
maharashtra
حکومت نے گائیڈ لائن سے متعلق ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ریاست کے مختلف زونز میں کس چیز کی اجازت ہوگی اور کس چیز کی اجازت نہیں ہوگی، اس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔