انہوں نے بتایا کہ 'ان تمام غیر ملکی شہریوں کے خلاف غیر ملکی ایکٹ کی دفعہ 14 بی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'
مہاراشٹر: متعدد غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج - مہاراشٹر
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'پولیس نے ویزے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 156 غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، امراوتی، ناندیڑ، ناگپور، پونے، احمد نگر، چندر پور اور گڈچرولی میں کل 15 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ تمام غیر ملکی شہری سیاحتی ویزا لے کر بھارت آئے ہیں۔'
انہوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی کے نظام الدین مرکز کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ان غیر ملکی شہریوں میں قزاکستان کے ایک، جنوبی افریقہ کے ایک، بنگلہ دیش کے ایک، برونئی کے تین، آئیورینز کے نو، ایران کے ایک، ٹوگو کے چھ، میانمار کے 18، ملائیشیا کے آٹھ، انڈونیشیا کے 37، بینن کے ایک، فلپائن کے دس، یو ایس اے کے ایک، تنزانیہ کے گیارہ، روس کے دو، جبوتی کے پانچ، گھانا کے ایک، کرغزستان کے 19 شہری شامل ہیں۔ ان تمام کو کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔