اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر کابینہ میں توسیع کے امکانات

ریاست مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی کابینہ میں امسال کے آخر تک توسیع کے امکانات ہیں جس میں 36 نئے وزراء کی حلف برداری عمل میں لائی جائے گی۔

Shiv Sena, NCP and President of Congress
شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے صدر

By

Published : Dec 27, 2019, 10:13 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق وزراء کی حلف برداری عام طور سے راج بھون میں ہوا کرتی تھی لیکن اس مرتبہ امکان ہے کہ یہ حلف برداری ودھان بھون میں عمل میں آئے گی۔

ذرائع کے مطابق راج بھون کے بجائے ودھان بھون کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کے زیادہ سے زیادہ کارکنان شریک ہونگے۔

وزراء کے حلف برداری پروگرام کے لیے جو شامیانہ بنایا جارہا ہے اس میں 5 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

ودھان بھون میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں 36 نئے وزراء حلف لےسکتے ہیں، جس میں کانگریس کے سینئر رہنما اشوک چوہان کو اہم محکمہ دیے جانے کی امید بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جن اراکین اسمبلی کو وزارت ملنے کے امکانات ہیں ان میں شیوسینا کی جانب سے رویندر وائکر، ادئے سامنت، گلاب راو پاٹل، تاناجی ساونت، آشیش جیسوال، سنجے راٹھور، دادا بھوسے، دیواکر راوتے، انیل پرب، ڈاکٹر راہل پاٹل، سنجے شیرساٹھ، انیل بابر، شنبھو راج دیسائی کے نام شامل ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details