پونے کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر بھگوان پوار نے کہا کہ 'جمعرات کے روز پونے میں کووڈ 19 کے 194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔'
انتظامیہ کے مطابق پونے میں اب تک کووڈ 19 کے 3426 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر 181 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ملک میں مہاراشٹر ایک ایسی ریاست ہے جو کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔