مہاراشٹر کے علاقہ ودربھ کے ضلع بھنڈارہ کے ضلع اسپتال میں گزشتہ رات آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ پچے ہلاک ہوگئے۔
مہاراشٹر: اسپتال میں آتشزدی سے 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہفتے کی رات کو اچانک آئی سی یو میں آتشزدگی سے یونٹ میں زیرعلاج 10 نوزائید بچوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ رات کے قریب دو بجے ہوا جب آئی سی یو میں 17 بچے داخل تھے جن میں سے 7 بچوں کو زندہ بچانے میں کامیابی ملی ہے۔
مہاراشٹر کے اسپتال میں آتشزدگی رات میں ضلع اسپتال کے آئی سی یو یونٹ سے دھواں اٹھتے دیکھ کر ڈیوٹی پر تعینات ایک نرس نے جب آئی سی یو کا دروازہ کھولا تو اس نے کمرے میں کافی دھواں دیکھا، جس کی اطلاع نرس نے اسپتال انتظامیہ کو دی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر اسپتال میں موجود لوگوں کی مدد سے امداری کاروائی شروع کی۔
اسپتال میں ایس این آئی سی کے دو یونٹ ہیں، آؤٹ بورن اور ان بورن۔ ان میں سے ان بورن کے سات بچوں کو بچانے میں کامیابی ملی جبکہ آؤٹ بورن یونٹ کے 10 بچے فوت ہوگئے۔
مہاراشٹر حکومت نے حادثے میں ہلاک بچوں کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا اعلان کیا۔