اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کورونا وبا کے دوران مہا وکاس اگھاڑی سرکار نے قابل ستائش کام کیا'

مہاراشٹر میں کورونا کی وبا نے عوام الناس کو اپنی زد میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں، اسی کے پیش نظرمہا وکاس اگھاڑی سرکار کا بجٹ اجلاس کو 10 دنوں کے لیے طلب کیا گیا ہے آج ایوان کی کاروائی کے دوران قانون ساز کونسل کے اسپیکر رامراجی نائک نمبالکر نے قانون ساز کونسل کی کاروائی شروع کی۔ انہوں نے سب سے پہلے سابق اراکین مادھو گووند ویدیہ اور اننت ومن تارے کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

ااا
فائل فوٹو

By

Published : Mar 1, 2021, 9:42 PM IST

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نیلم گورھے، پارلیمانی امور کے وزیر انیل پرب، وزیر محصول وزیر بالا صاحب تھورات، وزیر مملکت برائے خزانہ و داخلہ (دیہی) شمبوراج دیسائی، قائد حزب اختلاف پروین دریکر اور قانون ساز کونسل کے ممبران موجود تھے۔

اسمبلی کے اسپیکر نارہری جرول نے آج بجٹ اجلاس کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ممبران شری شاٹ، راجن سالوی، صلاح کار ایڈوشٹ اشوک پوار، سنگرام تھوپے، کالیداس کولمبکر کو میز پر مقرر کیا گیا تھا۔ ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اپنے صدارتی خطبے میں کورونا کی دوران ہلاک ہونے والے پولس اہلکار، ڈاکٹرز سمیت سرکاری عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہاراشٹر ملک کی پہلی ایسی ریاست ہے جس نے بہت ہی کم وقت میں کووڈ کے سینٹر قائم کرکے کورونا وائرس پر روک لگانے کی بھرپور کوشش کیں۔ عوام کو کورونا کی بیماری سے بچانے کے لیے سرکار نے بہت ہی اہم رول اداکیا ہے۔


قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کے دوران برسراقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان لفظی تصام ہوا۔ رکن اسمبلی سدھیر منگیٹیوار نے ودربھ اور مراٹھواڑہ بورڈ کے قیام کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سرکار کو آڑے ہاتھوں لینے کی کوشش کی جس کی حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر اور سابق وزیر دیویندر فڑنویس کی قیادت میں اپوزیشن کے اراکین ہنگامہ کرنے لگے۔

ریاستی نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ریاستی گورنر کے ذریعہ حکومت کے کاموں میں رکاٹ کھڑی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ وردبھا مراٹھواڑہ کے تعمیر و ترقی کے لئے فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرکار کا موقف ہے کہ ودربھ اور مراٹھواڑہ وکاس بورڈ بنے۔ ہمارا کردار وکاس منڈل قائم کرکے اس خطے کی ترقی کرنا ہے۔ ترقیاتی بورڈ کے مطابق فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔ اجیت پوار نے ان عہدیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی انتباہ دیا جو فضلات کے خردبرد میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے کوٹے سے نامزد کیے جانے والے۱۲؍اراکین کی جو فہرست بھیجی گئی تھی اس پر عمل نہیں کیا گیا جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر فڑنویس نے کہا کہ ۱۲؍اراکین اسمبلی کی آڑ میں حکومت مراٹھواڑہ اور ودربھ کے لاکھوں لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے؟ ہم حکومت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں آپ سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں اتنا کہہ کر ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details