اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: پالگھر میں کیمیکل یونٹ میں دھماکہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں ایک کیمیائی یونٹ میں ہونے والے دھماکے اور اس کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں دو مزدور ہلاک ہو گئے۔

palghar
palghar

By

Published : Apr 13, 2020, 11:01 PM IST

ڈیزاسٹر کنٹرول سیل کے چیف وویکانند کدم نے بتایا کہ 'بوئیسر انڈسٹریل ایریا میں واقع گیلیکسی سرفیکٹنٹ کے احاطے میں یہ حادثہ دوپہر میں بارہ بجے پیش آیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس حادثے میں دو مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مزدور شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔'

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'انہیں یونٹ سے تیز آواز سنائی دی۔ دوپہر کے وقت زخمی مزدوروں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ افسر نے بتایا کہ 'دھماکے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details