مالیگاؤں میں جمیعت علماء مدنی روڈ پر آج بعد نماز جمعہ تا عشاء سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد و نقد رقم چندے کے طور پر اکٹھا کی گئی۔ شہر بھر میں جگہ جگہ پنڈال لگائے گئے اور رضاکار مائک کے ذریعے راہ گیروں سے مددکی اپیل کی گئی۔ شہر کے رضا چوک، خیابان نشاط چوک، کسمبا روڈ، جعفر نگر وغیرہ علاقوں میں پنڈال نصب کیے گئے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ متا ثرین کی مدد کی جائے۔
مالیگاؤں: سیلاب متاثرہ علاقے کے لیے مالیگاؤں میں منفرد طریقے سے امداد اکٹھا - کوکن سیلاب
مہاراشٹر کا ساحلی علاقہ کوکن سیلاب سے بری طرح متاثر ہے جس کے سبب ملک بھر سے اس علاقے کے لیے امداد اکٹھا کی جارہی ہے۔
سیلاب متاثرہ علاقے کے لیے مالیگاؤں میں منفرد طریقے سے امداد اکٹھا
اس کے علاوہ امداد اکٹھا کرنے کے لئے بچے، بوڑھے اور جوان سبھی نے بخوشی رضاکارانہ طور پر امداد جمع کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی متعدد رضاکار ٹھیلے گاڑیوں کے ساتھ ہر گلی محلے میں جاکر بذریعہ اعلان شہریان مالیگاؤں سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:سیلاب سے متاثرین کی مدد کو مواخات سے منسلک کیا: مفتی اشفاق قاضی
مالیگاؤں کے لوگ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ساتھ ہی جمیعت و متعدد تنظیموں کے رضاکار کوکن کیلئے اپنی خدمات دینے کے لئے روانہ ہو رہے ہیں اور امداد کا دائرہ وسیع تر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔