این سی پی رہنما نے ٹویٹ کیا کہ 'میں بالکل ٹھیک ہوں، سڑکوں پر کام کر رہا ہوں لیکن کچھ چینلز مجھے ٹی آر پی کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ لوگ یہ بھی دیکھتے ہیں۔ خدا مہربان ہے۔'
جتیندر اوہاڑ کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ منفی
مہاراشٹر ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ نے بدھ کے روز اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ جاری کی جو منفی آئی ہے حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
jitendra
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوہاڑ کو پولیس اہلکار کے بعد قرنطینہ میں جانے کا مشورہ دیا گیا تھا، جن کے ساتھ وہ چند روز قبل رابطے میں آئے تھے۔ بعد ازیں اس پولیس اہلکار کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔
نیز ایک صحافی، جس نے اوہاڑ کا انٹرویو لیا تھا، اس کی پیر کے روز کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔