وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منترالیہ میں 18 سرکاری میڈیکل کالجوں کے ذمہ داران اور میڈیکل ایجوکیشن کے سکریٹری ڈاکٹر سنجے مکھرجی، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن تاتیہ رائو لہا نے اور ہافکن انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش دیشمکھ کی موجودگی میں بتایا کہ آنے والے آٹھ دنوں میں تیار ہونے والے اس جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کا انتہائی نگہداشت میں علاج کیا جائے گا۔
کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے پونہ کے ساسون اسپتال، ممبئی کے جے جے اسپتال اور ہافکن انسٹی ٹیوٹ میں آئندہ 3 دنوں میں لیب کا قیام کیا جائے گا۔
مہاراشٹر کے اورنگ آباد، اکولہ، دھولیہ، میرج، لاتور اور ناگپور ان چھ ضلعوں کے سرکاری اسپتالوں میں بھی 15 دنوں کے اندر لیب قائم کرنے کی اطلاع میڈیکل ایجوکیشن وزیر نے دی ہے۔
مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں انہیں ہدایت کے مطابق کام کیا جائے گا۔
کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے ضروری آلات اور ذاتی حفاظتی کٹس، این 95 ماسکوں سے متعلق ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور اگر کوئی پریشانی ہو تو وہ میڈیکل سکریٹری یا ڈائریکٹر سے رابطہ کر نے کا مشورہ امیت دیشمکھ نے دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈاکٹر روزانہ 3 بجے تک میڈیکل منسٹر کے دفتر، میڈیکل سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو کورونا مریض سے متعلق معلومات دینے کا پابند کیا ہے۔
اور شام 4 بجے تک میڈیکل بلیٹن میڈیا کو دی جانی چاہئے تاکہ میڈیا عام لوگوں میں بیداری پیدا کرتے وقت معلومات دے سکے۔