ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,498 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر19،22،048 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 4،501 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 18،14،449 ہوگئی ہے اور مزید 50 مریضوں کی موت ہونے سےمرنے والوں کی تعداد 49،305 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا کےایکٹو کیسز کم ہوکر 57000 کے قریب - مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح
ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 3،188 کی مزید کمی کے بعد ایکٹو کیسز کم ہوکر 57،159 رہ گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں کورونا کےایکٹو کیسز کم ہوکر 57000 کے قریب
ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 94.40 فیصد ہوگئی جبکہ اموات کی شرح 2.57 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا ملک میں کورونا انفیکشن ، صحتیابابی اور وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔
یو این آئی