ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اب صدر راج نافذ کر نے کی نوبت آگئی ہے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں گرلز ہوسٹل خواتین کی قیام گاہ میں ایک لڑکی کو برہنہ کرکے رقص کرنے کے لیے مجبور کرنے والا ویڈیووائرل ہونے کے حساس واقعہ کے بعد آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی رہنما ور کن اسمبلی سدھیر منگٹی وار نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کے دوران ریاست میں صدر راج نافذ کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے حالات کچھ اس طرح کے ہیں کہ یہاں صدر راج نافذ کرنے کی نوبت آگئی ہے اس پر وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے اعتراض درج کراتے ہوئے یہ مطالبہ ایوان کے کام کاج سے حذف کرنے کا سپیکر سے مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جلگاؤں میں ایک گرلز ہوسٹل میں لڑکی کو برہنہ کرکے رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اس کے بعد ریاست میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
آج اسی کا ردعمل ایوان اسمبلی میں دیکھنے کو ملا رکن اسمبلی شویتا مہالے نے جلگاؤں کے واقعہ پر آواز بلند کی تھی پولیس خواتین کی محافظ ہے لیکن اس کے باوجود لڑکی کو برہنہ کرکے خواتین کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے جو انتہائی حساس معاملہ ہے۔
بی جے پی رہنما سدھیر منگٹی وار نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے۔ میں دستور کو تسلیم کرتا ہوں اسے مانتا ہوں اور اس کا پاسدار بھی ہوں لیکن ریاست میں ہماری ماں بہنوں پر ہونے والے ظلم اور ماں بہنوں کو برہنہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کو زیب نہیں دیتا ایسے حالات میں صدر راج نافذ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے اس لیے اب سرکار پر صدر راج نافذ کر نے کی نوبت آپاگئی ہے اس لیے مجھے یہ مطالبہ کرنا پڑا ہے۔