اردو

urdu

ETV Bharat / city

'این سی پی اگر وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو ہمارا موقف الگ ہو گا'

مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر اعلی عہدے کے لیے چھڑی بحث اب منظر عام پر آ رہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ 'اگر ادھو ٹھاکر ے پانچ سال تک وزیر اعلی رہیں گے تو کانگریس پارٹی ان کا بھر پور ساتھ دے گی لیکن اگر این سی پی نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو کانگریس اپنا کردار ادا کرے گی'۔

این سی پی اگر وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو ہمارا موقف الگ ہو گا
این سی پی اگر وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو ہمارا موقف الگ ہو گا

By

Published : Jun 14, 2021, 8:10 PM IST

شیوسینا کے ممبر پارلیمان سنجے راوت کے اس بیان پر کہ وزیر اعلی کا عہدہ پانچ سال تک شیوسینا کے پاس رہے گا، اس بیان کے بعد سیاسی چہ مہ گوئی تیز ہو گئی ہے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹو لے نے شیوسینا کے موقف کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے راوت نے کہا تھا کہ 'شیوسینا کے پاس 5 سال تک وزیر اعلی کا عہدہ رہے گا۔اس پر نانا پٹولے نے کہا کہ 'ہم سب اتفاق رائے سے سنجے راوت کے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے ہی پانچ سال تک وزیر اعلی رہیں گے اور انہیں کانگریس پارٹی کی حمایت حاصل ہوگی'۔ْ

انہوں نے کہا کہ 'اگر این سی پی وزیر اعلیی کا عہدہ کا دعویٰ کرے گی تو کانگریس پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔نانا پٹو لے نے ایک طرح سے انتباہ بھی دیا ہے۔نانا پاٹولے نے مزید کہا کہ '2024 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور اگر عوام نے ہمیں زیادہ نشست دی، تو ہماری پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی، کہ کس کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم آئندہ کارپوریشن الیکشن اپنے طور پر لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کارکنان اور عہدیداران کا بھی یہی مشورہ ہے۔انہوں نے این سی پی اور شیو سینا کے اتحاد کے تعلق سے کہا کہ 'لوگوں نے ان کے اتحاد کو دیکھ لیا ہے، جس کی مثال پنڈھر پوری میں ہوا ضمنی الیکشن ہے۔پنڈھر پور میں شیو سینا اور این سی پی نے ساتھ مل کر الیکشن لڑا اور اس کے بعد بھی انہیں جیت نہیں مل سکی۔ اس لئے اگر کانگریس پارٹی اپنے دم پر الیکشن لڑتی ہے تو اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details