اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مسلسل بارش سے متعدد درخت ٹوٹ گئے۔ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ نشیبی علاقوں میں مکانات میں پانی داخل۔ لوگ پریشان حال ہیں کھام ندی میں طغیانی آگئی ندی سے قریب ہلال اور جلال کالونی کے سینکڑوں مکانات خطرے میں ہیں۔

heavy raining in aurangabad
اورنگ آباد میں موسلا دھار بارش سے عام زندگی متاثر

By

Published : Sep 28, 2021, 8:21 PM IST

اورنگ آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے نشیبی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش کا نتیجہ یہ ہوا کہ بڑے پیمانے پر درخت ٹوٹ گئے۔

دیکھیں ویڈیو

بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ کئی بستیوں کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ کھام ندی میں طغیانی کا منظر ہے، ہلال کالونی اور جلال کالونی کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ ترقی کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے۔ یہ اس کا خمیازہ ہے۔

ایم آئی ایم کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ اور حکومت ہائی الرٹ کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریان کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details