اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی: ٹیکسٹائل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی

بھیونڈی شہر کے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہونے والی آتشزدگی میں خام، تیارشدہ مال اور مشینیں خاکستر ہوگئی۔

Great fire at textile factory in bhivandi
ٹیکسٹائل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی

By

Published : Jan 1, 2020, 8:26 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی کی وجہ سے پوری فیکٹری مکمل طور سے خاکستر ہوگئی ہے.

ٹیکسٹائل فیکٹری میں زبردست آتشزدگی

ذرائع کے مطابق بھیونڈی شہر میں واقع کھوکھا کمپاؤنڈ کے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے سبب ہونے والی آتشزدگی میں خام اور تیار مال اور مشینری خاکستر ہوگئی ہے.

بتایا جاتا ہے کہ جیندر شاہ نامی شخص کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں دیر شام اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آتشزدگی کی اٹھتے شعلوں کو دیکھ فیکٹری میں کام کر رہے مزدور وہاں نکل گئے مگر پوری فیکٹری خام اور تیار مال کے سبب آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی اور جب تک فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی تب تک پوری فیکٹری خاکستر ہوگئی۔

بھیونڈی کے کلیان تھانے سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئی اور چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ہے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details