اردو

urdu

ETV Bharat / city

گوڈسے کا نظریہ آج بھی زندہ ہے: نواب ملک - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس سی اے اے کی مخالفت کرنے والے احتجاجیوں پرگولی چلائے جانے کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ جس دن بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گولی ماری گئی، اسی دن اس طرح کا واقعہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ناتھورام گوڈسے کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اس کی حمایت بھی کی جارہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔

گوڈسے کا نظریہ آج بھی زندہ ہے: نواب ملک
گوڈسے کا نظریہ آج بھی زندہ ہے: نواب ملک

By

Published : Jan 31, 2020, 10:39 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا محرک انوراگ ٹھاکور ہے جس نے دو دن قبل ہی ملک کے غداروں کو گولی مارے جانے کا نعرہ دیا تھا۔ بی جے پی کے لیڈران کے اس طرح کے بیانات کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

نواب ملک نے کہا کہ احتجاجیوں پر فائرنگ کرنے والے نوجوان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نابالغ ہے، لیکن اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اسے ہتھیار کس نے فراہم کیا؟ اسے ٹرینگ کہاں سے ملی اس بات کی بھی تفتیش ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور نوجوان جس طرح پستول لہرارہا تھا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسے اس کے لیے ٹرینگ دی گئی تھی۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پورے واقعے کی سختی کے ساتھ تفتیش کی جانی چاہیے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details