اردو

urdu

By

Published : Dec 4, 2019, 11:11 PM IST

ETV Bharat / city

منشیات کے بڑے کاروباری ممبئی میں سرگرم، نسلِ نو ان کے شکار

ممبئی اینٹی نارکو ٹک سیل نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کیپسول نما ڈرگز برآمد کیا ہے، نارکو ٹک سیل کو اندیشہ ہے کہ نوجوان نسل اس ڈرگز کے شکار ہیں'۔

ممبئی میں منشیات کے سوداگروں نے ایک اور کالا کارنامہ انجام دیا ہے۔ کیپسول اور ٹیبلٹ کی شکل میں اب ایم ڈی ڈرگز بازار میں دستیاب کرا رہے ہیں۔ جس کی زد میں نوجوان نسل آ چکی ہے۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ڈی سی پی شیودیپ لانڈے نے انکشاف کیا کہ ممبئی کالجز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے والدین کو اس سلسلے میں باخبر کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کے پاس اس طرح کی کوئی بھی نشہ آور اشیا دیکھیں تو وہ جان لیں کہ ان کے بچے ڈرگز کے شکار ہیں۔

حالیہ کارروائی میں نارکوٹک سیل نے کثیر مقدار میں یہ کیپسول ضبط کیا ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر ریو پارٹی، ہاؤس پارٹی، پب اور ڈسکو میں ہوتا ہے۔ اس کیپسول کے استعمال کے بعد اس کے شکار نوجوان تیز میوزیک پر مدہوش ہوکر اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں۔

نارکوٹک سیل کا ماننا ہے کہ اس طرح کے ڈرگز بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اس پر کسی کو شبہ نہیں ہوتا ہے اور اسکی خریدو فروخت آسانی سے کی جا سکتی ہے۔

تحقیقات میں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ اس کے پیچھے ایسا منظم گروہ سرگرم ہے جو بین الاقوامی سطح پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے اور یہی گروہ بھارت میں بھی سرگرم ہے۔ اس پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details