جنتادل کے معذور سیل کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے روبرو دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریشن کے صدر دروازے پر ڈھول تاشے بجاکر نعرے بازی کی گئی۔
اورنگ آباد میں معذور افراد کا احتجاجی دھرنا - औरंगाबाद में विकलांग
ریاست مہاراشٹر کی اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن پر معذور افراد نے احتجاجی دھرنا دیا۔ ان افراد نے ڈھول تاشے بجاکر احتجاج کیا۔ معذور افراد کا الزام ہے کہ دو سال سے چار ہزار معذوروں کو وظیفہ نہیں مل پایا ہے۔
اورنگ آباد میں معذور افراد کا احتجاجی دھرنا
جنتا دل لیڈر کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے حکام معذوروں کے حق کا فنڈ ہضم کررہے ہیں۔ معذوروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے وظیفہ مقرر ہے لیکن کارپوریشن حکام کی لاپروائی کی وجہ سے 2019 کے بعد سے انھیں وظیفہ نہیں مل پایا ہے۔
معذور افراد کا الزام ہے کہ کارپوریشن حکام کی بے حسی کی وجہ سے معذوروں کا حق مارا جارہا ہے اور ان کے حق کا فنڈ واپس جارہا ہے۔