اردو

urdu

ETV Bharat / city

دھاراوی: لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑپٹی دھاراوی میں پولیس اور بی ایم سی کے محکمہ صحت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Dharavi:
Dharavi:

By

Published : Apr 9, 2020, 11:36 PM IST

آج یہاں عہدیداروں نے اس کی اطلاع دی ہے کیونکہ اس علاقے میں جو شہر کے وسط میں واقع ہے، سخت لاپروائی برتی جارہی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دھاراوی کے کم از کم 10 علاقوں میں ڈھائی مربع کلومیٹر کے احاطے میں ایمرجنسی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حمل بند ہے۔

تمام دکانوں، دفاتر، پھل، سبزی منڈی یا سبزی فروشوں اور ہاکرز وغیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صرف دوا کی دکانوں کو چھوڑ کر باقی سب بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں مکینوں کی مٹر گشتی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کو کم کرنے کے لئے، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے جلد ہی گھر کی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ایک اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم اور دھاراوی حلقہ کی رکن اسمبلی ورشا گائیکواڑ نے وزیر صحت راجیش ٹوپے کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اپنے انتخابی حلقے کے اسپتالوں اور کورنٹائن سینٹرز کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس کو ہدایت کریں کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس علاقے میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کریں۔ ہم نے حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ یہاں کے اسپتالوں کے لئے زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹرز مہیا کرائیں، قرنطینہ میں مریضوں کے لئے ٹیسٹ رپورٹس کو تیز کریں کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ روزانہ یہاں آتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details