اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dadar Chaitya Bhumi: دلت تنظیموں نے امبیڈکر کے یوم وفات پر ہجوم سے پرہیز کرنے کی اپیل کی - ای ٹی وی بھارت

ممبئی میں 6 دسمبر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات Dadar Chaitya Bhumi پر ریاست بھر سے دلتوں کا قافلہ ممبئی کی جانب رخ کرتا ہے اور لاکھوں کی ہجوم جمع ہوتی ہے تاہم امسال کورونا کے خطرے اور ملک میں اومیکرون ویرئنٹ Omicron Cases in India کے مثبت معاملات سامنے آنے کی وجہ سے دلت تنظیموں نے سادگی کے ساتھ مہاپریون منانے کا اعلان کیا ہے۔

Dadar Chaitya Bhumi: دلت تنظیموں نے امبیڈکر کے یوم وفات پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی اپیل کی
Dadar Chaitya Bhumi: دلت تنظیموں نے امبیڈکر کے یوم وفات پر بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی اپیل کی

By

Published : Dec 4, 2021, 3:26 PM IST

ممبئی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم وصال B R Ambedkar Death Anniversaryپر ریاست بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، پولیس نے ممبئی کے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کیلئے داخلے پر شرائط کا اطلاق کیا ہے اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست بھر سے ممبئی میں آنے کے بجائے گھر پر رہ کر ہی پورنتیتہ منائیں۔

مہاپریون کے موقع پر دادر چیتنہ بھومی نہ آنے کی اپیل ونچت بہوجن اگھاڑی کے سر براہ پرکاش امبیڈکر نے بھی کی ہے۔

پولیس نے زائرین کی حفاظت اور ٹریفک نظام کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں۔ چونکہ 4 سے 7 دسمبر تک زائرین یہاں حاضری دینے کیلئے آتے ہیں اس لئے ٹریفک روٹ میں تبدیلی لانے کے علاوہ مہاپریون دن پر دادر کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ممبئی پولیس نے 6دسمبر کے پیش نظر یہاں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں، پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اومیکرون ویرئنٹ کے خطرہ کے پیش نظر مہاپریون دن پر دادر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سمادھی پر آنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں 6 دسمبر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم وفات پر ریاست بھر سے دلتوں کا قافلہ ممبئی کی جانب رخ کرتا ہے اور لاکھوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے تاہم امسال کورونا کے خطرے اور ملک میں اومیکرون ویرئنٹ کے مثبت معاملات سامنے آنے کی وجہ سے دلت تنظیموں نے سادگی کے ساتھ مہاپریون منانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پولیس نے بھی دلت تنظیموں سے میٹنگ کا دور شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ بی ایم سی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اومیکرون کے خطرہ کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے گریز کریں اور سادگی کے ساتھ مہاپریون دن منائیں۔

بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے متعلق گائڈ لائن پولیس نے بھی جاری کی ہیں، شہر میں پولیس نے اومیکرون کے سبب ایک مرتبہ پھر گشت میں شدت پیدا کر دی ہے اور بغیر ماسک پہنے سیر و تفریح یا عوامی مقامات پر پائے جانے والے شہریوں سے جرمانہ وصول کرنے کا عمل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details