اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ 19 بحران: ماہرین کی کمیٹی 30 اپریل تک رپورٹ پیش کرے گی - ماہرین کی کمیٹی

ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے منگل کے روز کہا کہ 'کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے اور ریاست کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 30 اپریل تک اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔'

ajit pawar
ajit pawar

By

Published : Apr 14, 2020, 9:03 PM IST

پوار نے بتایا کہ '11 رکنی پینل میں اعلی بیوروکریٹس جے ایس سہانی، سبودھ کمار، راماناتھ جھا، امیش چندر سرنگی، جینت کوالے، سدھیر شریواستو، محکمہ منصوبہ بندی کے چیف سکریٹری، محکمہ صنعت کے پرنسپل سکریٹری اور محکمہ زراعت کے سکریٹری شامل ہیں۔'

محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ماہرین کے پینل کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کریں گے۔

گزشتہ ہفتے ریاستی حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے اور ریاست کی معیشت کی بحالی کے لیے اجیت پوار کے ماتحت سات رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پوار کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوان، خوراک اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، وزیر مالیات بالاصاحب تھورات، شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے اور وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب، سب کمیٹی کا حصہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 'ذیلی کمیٹی ریاست میں طبی نظام کو موثر بنانے، پولیس، مقامی گورننگ باڈیز اور متعدد دیگر سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کام کرے گی۔'

پوار نے کہا کہ 'یہ کمیٹی، 11 رکنی ماہر پینل کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں فیصلہ کرے گی جو 30 اپریل تک اپنی رپورٹ سب کمیٹی کو پیش کرے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details