اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2021, 2:26 PM IST

ETV Bharat / city

Corona in Marathwada: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 41 نئے کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے (Corona in Marathwada) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 41 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Corona in Marathwada
Corona in Marathwada

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے (Corona in Marathwada) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 41 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس وباء کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
مقامی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ (Marathwada) کے آٹھ ضلع صدر مقامات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بیڑ کورونا انفیکشن (Corona infection) سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اس دوران نو نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

اس کے بعد اورنگ آباد میں 16 نئے کیسز، لاتور میں پانچ نئے کیسز، جالنہ اور عثمان آباد میں چار چار کیسز، ناندیڑ میں تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہنگولی اور پربھنی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details