اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 43100 سے تجاوز - کورونا

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز میں 99 کے مزید اضافے کے بعد جمعہ کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 43،147 ہوگئی۔

Corona active cases in Maharashtra exceed 43,100
مہاراشٹر میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 43100 سے تجاوز

By

Published : Jan 30, 2021, 3:51 AM IST

ریاست میں اس دوران کورونا کے 2،771 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد برھ کر 20،21،184 ہوگئی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 2,613 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 19،25،800 ہوگئی ہے اور مزید 56مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 51،000 ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 95.28 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 2.52 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا انفیکشن ، اس کی زد میں آنے والوں ، صحتیاب ہونے والوں اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملے پہلے نمبر پر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details