ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم رمیش سولنکی نام کے شخص نے نیٹ فلیکس کے خلاف ممبئی پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
اپنی شکایت میں رمیش سولنکی نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ہندوٓں کے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں، اور وہ میڈیا، آرمی سب کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس تھانے میں اس شکایت کے بعد ممبئی پولیس معاملےکی تفتیش کر رہی ہے۔
نیٹ فلکس پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام ان دنوں ویب سیریز کو لیکر لوگوں میں کریز زیادہ ہے اور خاص طور پر نیٹ فلیکس کو لیکر کئی ساری ویب سیریز بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔
نیٹ فلکس ایک امریکی میڈیا خدمات مہیا کرنے والی پروڈکشن کمپنی ہے، جس کا صدر دفتر لاس گیٹوس میں ہے، جس کی بنیاد سنہ 1997 میں ریڈ ہیسٹنگز،اور مارک رینڈولف نے مل کر اسکاٹس ویلی، کیلیفورنیا میں رکھی تھی۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس ممبر شپ کے ذریعے آن لا ئن کئی طرح کے ایوارڈ یافتہ ٹی وی شوز، فلمیں، دستاویزی فلمیں اور بہت کچھ دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔