ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے آج یہاں مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف دائر عرضی کی سماعت کے دوران محکمہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے نام نوٹس جاری کر کے 7 سات مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے Bombay HC Seeks ED’s Reply to Nawab Malik’s Plea Against “Illegal” Arrest۔
عدالت کے روبرو سنئر وکیل امیت دیسائی نے نواب ملک کی پیروی کرتے ہوئے ان پر عائد تمام الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ای ڈی نے نواب ملک کی تحویل حاصل کرتے وقت جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی اس میں ان کی جانب سے جرم کی نوعیت کا کوئی ٹھوس تذکرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی داؤد ابراہیم گروہ سے ان کے درمیان مالی لین دین کا کوئی پختہ ثبوت ہے۔
امیت دیسائی نے مزید کہا کہ 1999 میں ہوئے مبینہ جرم کی پرتیں آج نکالی جارہی ہے اور ایک عوامی نمائندے کی عوامی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ملک نے اپنی درخواست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کیا ہے اور خصوصی عدالت کی جانب سے انھیں 3 مارچ تک منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی تحویل میں رکھے جانے والے فیصلے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری رہائی کی مانگ کی ہے۔