اردو

urdu

ETV Bharat / city

گرمیوں کی تعطیلات کا ممبئی کے بلڈ بینکس پراثر - گرمی

ان دنوں ممبئی کے بلڈ بینکس میں بڑی مقدار میں خون کی کمی ہوئی ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات میں شہری سرد مقامات کی طرف رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ممبئی کے بلڈ بینکس میں 60 فیصد خون کی کمی آئی ہے۔

anup kumar

By

Published : Jun 1, 2019, 12:13 AM IST

ممبئی میں مجموعی طور پر 69 بلڈ بینکس ہیں جن میں روزانہ 12 سے 15 ہزار یونٹ خون جمع ہوتا ہے مگر گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے بلڈ بینکس میں 5 ہزار یونٹ خون بھی بڑی مشکل سے جمع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہر کے اسپتالوں میں خون کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

انوپ کمار یادو، کمشنر اینڈ ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن، مہاراشٹر

برس میں ایک بار ملنے والی چھٹیوں میں کئی لوگ طویل مسافت طے کر کے دوسرے مقامات پر پہنچتے ہیں لیکن اس کا اثر اس طرح سے ہوتا ہے کہ خون کا عطیہ دینے والے لوگوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔

خون کی کمی کی وجہ سے کئی مشکل آپریشن کا وقت آگے بڑھانا پڑتا ہے لیکن ایمرجنسی حالات میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے موسم گرما کی چھٹیوں کا لطف ضرور اٹھائیں لیکن بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ ضرور لیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے کسی کی جان بچائی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details