اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جھارکھنڈ کے بعد بہار اور دہلی میں بھی بی جے پی کو شکست ہوگی' - bjp will lose bihar and delhi too

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و سینیئر کانگریسی رہنما پرتھوی راج چوہان نے آج دعوی کیا ہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی میں بی جے پی حکومت کا تختہ پلٹ جانے کے بعد اب بہاراور دہلی میں اگلے برس ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

BJP will lose Bihar, Delhi too: Cong
'جھارکھنڈ کے بعد بہار اور دہلی میں بھی بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا'

By

Published : Dec 24, 2019, 10:39 PM IST

ممبئ میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل بی جے پی کا زوال گجرات کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ہی شروع ہوگیا تھا جس میں بی جے پی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ صرف اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوسکی تھی۔

جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ جھارکھنڈ انتخابات کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا تھا کہ ان کی پارٹی ٹوٹل81؍ نشستوں میں سے 75؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ لیکن نتائج اس کے متضاد نکلے اور امیت شاہ نے جنتی نشستوں کی جیت کا دعوی کیا تھا اس سے نصف سیٹیںبھی بی جے پی حاصل نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ،کانگریس سمیت اتحادی پارٹیوں نے اسمبلی میں 47 نشستیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ بی جے پی کے حصے میں صرف 25 نشستیں آئی تھیں۔
پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ اگلے سال بہار اور دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور حالات ایسا بتلا رہے ہیں کہ یہاں بھی بی جے پی کو شکست فاش ہوگی کیونکہ قومی سطح پر عوام کی اکثریت نے زعفرانی پارٹی کو مسترد کر دیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے جھارکھنڈ میں اس طرح سے انتخابی مہم نہیں چلائی تھی جس طرح بی جے پی نے جھارکھنڈ، ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا تھا اور اپنی پوری طاقت اس نے جھونک دی تھی جس میں وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی کا بھی انتخابی مہم میں شامل ہونابھی تھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی نتائج بی جے پی کے خلاف ہوئے۔

سابق وزیر اعلی نے مزید کہاکہ بی جے پی کو تین ریاستوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا بی جے پی اعتماد اٹھتا دکھلائی پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details