بھیونڈی شہر میں پیر کو کورونا وائرس سے متاثر 119 پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں جبکہ دو کورونا متاثر مریضوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
بھیونڈی: کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
bhiwandi
شہر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 1859 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 733 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔
شہر اور مضافات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2722 پہنچ چکی ہے اور 884 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ اب تک 116 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔