یہ اعلان آج یہاں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری نیز مہاراشٹر کے نگراں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کے نومنتخب ممبرانِ اسمبلی میں کیا۔
کانگریس پارٹی کے نومنتخب ممبرانِ اسمبلی کی میٹنگ آج جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں کانگریس کے ریاستی صدربالاصاحب تھورات کی صدارت نیز ملکارجن کھڑگے کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔
بالا صاحب تھورات کو کانگریس نے بڑی ذمہ داری دی - سابق وزیراعلیٰ اشوک راؤچوہان
کانگریس پارٹی کے لیجسلیچر کے صدر کے عہدے پر کانگریس کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی بالا صاحب تھورات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ اشوک راؤچوہان، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر ڈاکٹر نتن راؤت، بسوراج پاٹل، ایم ایل اے یشومتی ٹھاکر، ایم ایل اے ڈاکٹر ویشواجیت کدم، مظفر حسین، ایم ایل اے کے سی پڈوی، ایم ایل اے وجئے ویڈیٹی وار، سابق وزیر نسیم خان، ایم ایل اے ستیج پاٹل، ممبرپارلیمنٹ بالو دھانورکر، قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر ایم ایل اے شرد رنپسے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری بی ایم سندیپ سمیت کانگریس پارٹی کے تمام نومنتخب ممبرانِ اسمبلی شریک تھے۔
اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کی صدر محترمہ سونیا گاندھی کی ہدایت پر کانگریس لیجسلیٹر کے صدرکے عہدے پر ایم ایل اے بالاصاحب تھورات کی نامزدگی کا اعلان کیا۔