اردو

urdu

ETV Bharat / city

'حکومت ریمڈیسیویر کی بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات کرے گی'

مہاراشٹر کے وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ اگر خام مال کی فراہمی وافر مقدار میں کی جاتی ہے تو یہ کمپنی ہر ماہ 50 لاکھ سے بھی زائد ریمڈیسیویر تیار کر سکتی ہے۔

remdesivir
ریمڈیسیویر

By

Published : May 7, 2021, 4:56 PM IST

ریاستی وزیر اسلم شیخ نے ضلع پالگھر میں واقع دوا کمپنی 'کملا لائف سائنسز لمیٹیڈ' کا دورہ کیا۔

ریمڈیسیویر

یہاں اسلم شیخ نے کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر دگمبر جھور اور محکمہ پیداوار کے اعلی عہدیداروں سے بات چیت کی اور ریمڈیسیویر انجیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ کمپنی ملک میں ریمڈیسیویر انجیکشن تیار کرنے والی سب سے بڑی دوا کمپنی ہے۔ کمپنی کا دورہ کرنے کے بعد اسلم شیخ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کملا لائف سائنسز لمیٹیڈ کمپنی نے ریمڈیسیویر کی تیاری کے لئے درکار اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور آج یہ کمپنی بڑھتی ہوئی مانگوں کے مطابق ہر ماہ میں تین لاکھ سے زائد ریمڈیسیویر انجیکشن تیار کر سکتی ہے۔

اسلم شیخ نے کہا کہ اگر خام مال کی فراہمی وافر مقدار میں کی جاتی ہے تو یہ کمپنی ہر ماہ 50 لاکھ سے بھی زائد ریمڈیسیویر تیار کر سکتی ہے۔ اسلم شیخ کے مطابق اگر ملک میں ادویات کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کو بڑی تعداد میں خام مال دستیاب کرایا جائے تو ان کی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے نیز اس کی قلّت اور کالا بازاری پر روک لگائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی کی مساجد میں آکسیجن بینک کی تعداد میں اضافہ

اسلم شیخ نے کہا کہ ریاست اور ملک میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے ہورہے اضافے کے درمیان کورونا کے علاج کے لئے درکار ریمڈیسیویر انجیکشنون کی قلّت کے سبب ریمڈیسیویر کی کالا بازاری زوروں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریمڈیسیویر کے وائل کی قیمت زیادہ سے زیادہ دو ہزار روپے ہونی چاہئے لیکن یہ بلیک مارکٹ میں 20 ہزار روپے سے زیادہ کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ اسلم شیخ نے آخر میں کہا کہ ریاستی حکومت ریمڈیسیویر کے بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details