اردو

urdu

ETV Bharat / city

فوج میں بھرتی کا امتحان ملتوی - فوج میں بھرتی

ریاست مہاراشٹر میں کووڈ 19 کی مہلک وبا کے پیش نظر فوج کی بھرتی مہم کے بعد اہل امیدواروں کے لیے ہونے والا مشترکہ داخلہ امتحان اگلے احکامات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

army
army

By

Published : Apr 15, 2020, 11:45 PM IST

26 اپریل کو اس امتحان کا انعقاد کیا جانا تھا۔

پونے کے ہیڈ کوارٹر ریکروٹنگ زون، ساوتھرن کمانڈ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیڑ میں 3 فروری سے 14 فروری تک بھرتی مہم کے بعد اہل امیدواروں کے مشترکہ داخلہ امتحانات 26 اپریل کو ہونے تھے لیکن کووڈ 19 کی مہلک وبا کے سبب اگلے احکامات تک امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی امیدوار کو امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا گیا ہے اور آرمی ہیڈکوارٹر سے اگلے احکامات موصول ہونے کے بعد یہ جاری کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں نے جوائن انڈین آرمی ویب سائٹ کے ساتھ جو ای میل آئی ڈی رجسٹرڈ کیے ہیں، اسے دیکھتے رہیں اور کسی بھی طرح کی الجھن میں نہ پڑیں، نہ ہی کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details