رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما ابوعاصم اعظمی نے آج ممبئی میں سی اے بی اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہریے میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن ہوگا۔
ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہ کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ کریں تبھی سرکار کی عقل ٹھکانے آئے گی، ہمیں سڑک پر اتر کر احتجاج کر کے جیلوں کو بھرنا ہے
انہوں نے کہا کہ بابو بجرنگی 2002 کافسادی کہتا تھا کہ نریندر بھائی آئے تو مجھے ضمانت ملے گی آج اسی کو ہم نے وزیر اعظم بنا دیا۔
جج وہیا کی موت بھی پراسرار ہے، شردپوار کو اس کی انکوائری کراوکر جیل بھیجا جائے۔ میں مطالعہ کررہا تھا ابوالکلام آزاد کو اس میں بھی انہوں نےہندو مسلم اتحاد کوبرقراررکھا۔
ملک کے بٹوارے کے وقت ہمارے پاس موقع تھا ہم جاسکتے تھے لیکن مولانا عبدالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا۔مودی جی کے گھر والوں نے آزادی کی لڑائی نہیں لڑی تھی۔ یہ انگریزوں کے دلال، چاپلوس اور معافی مانگنے والے ہیں۔
امیت شاہ اور مودی کو چیلینج کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔
جلد ہی جیل بھرو آندولن ہوگا۔ سڑک جام کردو اورجیلوں کو بھر دو۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم وارثین کی لڑائی لڑنے کونے کو تیار ہے اگر کسی کا گھر اور وطن چھینا جائے گا تو وہ خاموش نہیں رہے گا کوئی دستاویزات تیار مت کرو اس کا مکمل بائیکاٹ کرو یا پھر قانون واپس لیا جائے، دستورکے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہم تیار ہیں ہم حکومت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
دہلی جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈر عمر خالد نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر ساورکر کی آتما امیت شاہ میں آئی ہے تو وہ معافی ضرور مانگے گا۔
آسام کے شہریوں سے میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ یہاں کے عوام پولس کی گولی کاشکار ہے آج شہریت ترمیمی بل ہی منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ ہماری وراثت پر حملہ ہوا ہے، بھارت میں بے روزگاری اور کسانوں کی خودکشی پر امیت شاہ لاعلم ہے صر ف آسام میں ہندو اور مسلمان کا اعداد و شمار ان کے پاس موجود ہے۔
مودی پرطنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وکاس پرور نہیں بلکہ وناش پروش ہے۔ این آر سی اور سی اے بی کیا ہے ہم جانتے ہیں حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس سے چند لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
مزید پڑھیں: آسام میں کرفیو میں نرمی
مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کا یہ پہلا قدم ہے۔ یہ ہمیں حقائق سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھاکہ بی جے پی سرکار کاوجودہی دستورکو بدلنا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے۔