ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سماجوادی پارٹی رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مانخورد شیواجی نگر سمیت دیگر علاقوں میں درپیش مسائل کو لے کر وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ملاقات کر کے مسائل کی حل آوری کا مطالبہ کیا ہے۔
'مانخورد شیواجی نگر کو تشدد سے پاک بنایا جائے' انہوں نے مانخورد شیواجی نگر میں لڑائی جھگڑے اور چھوٹی موٹی باتوں پر تشدد و دیگر مسائل بھی پیش کئے، ساتھ ہی یہاں پولیس اسٹیشن بنانے اور پولیس فورس کی تعیناتی میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرگس کے خلاف سخت کارروائی سمیت دیگر مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم وزیر داخلہ کے سپرد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ' پولیس اسٹیشن میں خالی اسامی اور اہلکاروں کی کمی وجہ سے نظم و نسق کی برقراری مشکل ہوتی ہے اس لئے یہاں سی سی ٹی وی کی تنصیب و دیگر ضروری کارروائی کی جانی چاہئے۔
مزید پڑھیں:فوج نے بزرگ کے لیے آشیانہ بنایا
انہوں نے کہا کہ' ٹنٹا مکت، یعنی فساد سے پاک شہر بنانے کیلئے ممبئی پولیس کو خصوصی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ممبئی شہر تشدد سے پاک ہو، اس سے عوام میں تحفظات کا جذبہ بھی پیدا ہوگا اور وہ خود کو محفوظ سمجھیں گے اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے ضروری اقدامات کر نے کی بھی ابوعاصم اعظمی کو یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ و کارپوریٹر رخسانہ صدیقی بھی موجود تھی۔