ریاست مہاراشٹر کے نالاسوپارہ علاقے میں جاری موسلادھار بارش کے دوران ایک چھ برس کا بچہ کھلے نالے میں گر گیا۔
اس حادثے کے بعد سے وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ محکمے کے اہلکار نالے میں اترکر بچے کو تلاش کر رہے ہیں۔

نالاسوپارہ مشرق میں واقع اہم راستے پر سنتوش بھون کے قریب موسلادھار بارش کے سبب پانی جمع ہونے پر اس کی نکاسی کے لیے نالے کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا۔
شام میں تقریباً ساڑھے پانچ بجے چھ برس کا ابوبکر نالے میں گر گیا۔ اس حادثے کے بعد اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ 'میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی کی وجہ سے ان کے بچے کی جان گئی ہے۔'