اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونے میں کووڈ 19 کے 55 نئے کیسز - پونے

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کووڈ 19 کے مزید 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 27, 2020, 4:25 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق پونے میں کووڈ 19 کی مہلک وبا کے سبب مزید تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ شہر میں کووڈ 19 کے 55 نئے کیسز کے ساتھ اب مریضوں کی کل تعداد 1319 ہوگئی ہے جبکہ تین افراد کی موت کے بعد اب تک شہر میں 80 افراد کی اس مہلک وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 8068 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1076 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ 342 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details