اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: ڈاکٹروں اور طلبا کو قرنطینہ میں بھیجا گیا

ریاست مہاراشٹر کے شہر پمپری چنچوڑ میں ایک نجی میڈیکل کالج کے 43 ڈاکٹروں اور 50 طلبا کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

By

Published : Apr 6, 2020, 8:31 PM IST

corona positive.
corona positive.

ریاست مہاراشٹر کے شہر پمپری چنچوڑ میں ایک نجی میڈیکل کالج کے 43 ڈاکٹروں اور 50 طلبا کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

31 مارچ کو ایک ڈاکٹر نے ایک مریض کی سرجری کی تھی جو حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بعد میں اس میں مریض بخار، نزلہ اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوئی تھی جو کورونا وائرس کے مریضوں میں عام ہے۔

پھر ڈاکٹروں نے اس مریض کے نمونوں کی جانچ کی، صرف یہ جاننے کے لئے کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے یا نہیں۔

تمام ڈاکٹرز اور ٹرینی طلبا جو اسپتال میں تھے، انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اب ان کی جانچ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details