اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونے: کووڈ 19 سے مزید چار افراد ہلاک - پونے

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں منگل کے روز کووڈ 19 سے مزید چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 14, 2020, 4:54 PM IST

پونے کے محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ساسون اسپتال کے ڈین ڈاکٹر اجے چندن والے نے بتایا کہ اب تک پونے میں کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ساسون اسپتال میں کام کرنے والی 34 برس کی نرس کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے 2334 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اب تک 10363 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details