اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی سے آنے کے بعد دھاراوی میں رہنے والے افراد کی شناخت

ممبئی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہلی کے نظام الدین علاقے سے آ کر دھاراوی میں رہنے والے دس افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کا پتہ بھی لگا لیا گیا ہے۔

mumbai police
mumbai police

By

Published : Apr 7, 2020, 6:57 PM IST

ممبئی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہلی کے نظام الدین علاقے سے آ کر دھاراوی میں رہنے والے دس افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کا پتہ بھی لگا لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے جہاں یکم اپریل کو کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا تھا۔ ان کا تعلق کیرالا سے ہے اور اپنی ریاست چلے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ کیرالا انتظامیہ ہی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ کیا وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔

پولیس نے بتایا کہ آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں تبلیغی جماعت کے 150 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف حکام کے احتیاطی اقدامات سے متعلق ہدایت اور قرنطینہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے آئی پی سی کی دفعات 271 اور 188 کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔

وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں منگل کے روز کووڈ 19 کے 23 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 891 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details