"اچھی غذا، اچھی ہوا، اچھی دوا کے اصول کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنا ہوگا۔ مستقبل میں اگر لوگ اپنی صحت پر زیادہ دھیان اور خرچ نہیں کریں گے تو زندگی بہت مشکل ہو جائےگی۔ ہمیں اپنے طرز زندگی (لائف اسٹائل) کو تبدیل کرنا پوگا۔" ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر زبیر شیخ نے کیا جو مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے قائم کی گئی ایک ٹاکس فورس کے رکن ہیں۔
مہاراشٹرا: طبی ماہرین کی 10رکنی ٹاسک فورس کا قیام - طبی ماہرین
ریاست مہاراشٹرا میں آیورویدک، ہومیوپیتھی اور یونانی طریقہ علاج کے ماہرین کی 10 رکنی ٹاکس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
حکومت کی جانب سے قائم کی گئی اس ٹاکس فورس میں آیور وید، یوگا اور قدرتی علاج ، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی (آیوش) کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے طب یونانی کے ماہر ڈاکٹر زبیر شیخ بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر شیخ جو سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (سی سی آئی ایم) وزارتِ ایوش حکومت ہند کے سابق وائس پریذیڈنٹ، اور انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر ایسوسیشن (آئی ایم پی اے) کے جنرل سیکریٹری ہیں، نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں ایورویدک، ہومیوپیتھی اور یونانی طریقہ علاج کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے ذریعے سے ڈاکٹر تاتیاراؤ لہانے، ڈائریکٹر، میڈیکل ایجوکشن اینڈ ریسرچ ، ممبئی کی صدارت میں ایک 10 رکنی "ٹاکس فورس آن ائیوش فار کوویڈ-19" کے قیام کو منظوری دی ہے۔ جو حکومت کو اس ضمن میں مشورے اور معلومات فراہم کرے گی کہ کس طرح ان طریقہ علاج کے ذریعے سے کوویڈ-19 مرض کے خلاف عوام کی قوت مدافعت کو بڑھایا جائے۔