اردو

urdu

ETV Bharat / city

رام مندر ٹرسٹ میں شامل کرنے کی اردو صحافی کی اپیل

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے سینئر اردو صحافی مرزا مرتضیٰ اقبال نے رام جنم بھومی ٹرسٹ میں انھیں شامل کرنے کی اپیل کی۔

رام مندر ٹرسٹ میں شامل کرنے اردو صحافی کی اپیل
رام مندر ٹرسٹ میں شامل کرنے اردو صحافی کی اپیل

By

Published : Nov 27, 2019, 11:49 AM IST

Updated : Nov 27, 2019, 1:05 PM IST

سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت تین مہینے کے اندر ٹرسٹ بنا کر رام مندر کی تعمیر شروع کرے۔

رام مندر ٹرسٹ میں شامل کرنے اردو صحافی کی اپیل

اس سلسلے میں مراد آباد کے مقامی اور سینئر اردو صحافی مرزا مرتضیٰ اقبال نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انھیں مندر کے تعمیری ٹرسٹ میں شامل کیا جائے،مذکورہ صحافی نے کہا کہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے انھوں نے ہمیشہ مندرکے حق میں بات کہی اور تحریک چلائی۔
تاہم ٹرسٹ میں کن لوگوں کو رکھا جائے یہ حکومت طے کرے گی۔ مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا کہ اردو صحافت کے ذریعہ انھوں نے رام مندر تعمیر کی تائید کی۔
1991 میں مرزا مرتضی اقبال نے بابری مسجد رام جنم بھومی سمجھوتہ نامی ایک کمیٹی کو قائم کیا اور اس ادارہ کے تحت مختلف رہنماوں سے نمائندگی کرتے ہوئے ہندووں کے عقیدے کا احترام کرتے ہوئے مندر بنانے پر زور دیا تھا۔

ایک طویل عرصہ سے ایودھیا تنازعہ چلتا آ رہا تھا،آخرکار 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ایودھیا کی متنازع زمین مندر کو دے دی اور پانچ ایکڑ زمین الگ سے مسجد کو دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Last Updated : Nov 27, 2019, 1:05 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details